ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستانی عوام کو سازشوں میں الجھا کران کی توجہ ملکی مسائل سے ہٹانا چاہتی ہیں تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان عدم استحکام کا شکار رہے اور انہیں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے راستے ہموار ملیں ، ہم ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے میدان عمل میں ہیں اور رہیں گے ، دشمن اپنے مذموم مقصد کبھی پورے نہیں کر سکے گا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، اتحاد بین المسلمین ، وطن دوستی کے فروغ اور قومی و مذہبی نظریات کے تحفظ کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی اور قوم کو وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستانی عوام کی اجتماعی طاقت سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنائے گی ، پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے آبائو اجداد کا خون شامل ہے اس لیے ہم ارض وطن کو ملک دشمن قوتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ہم ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا ہر صورت میں دفاع کریں گے ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا دشمن چاہتا ہے کہ ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلا کر اس خطے کے مکینوں کو مایوس کی دلدل میں دھکیل دے ،اس لیے ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ پورے اعتمادکے ساتھ میدان میں رہ کردشمن کے عزائم خاک میں ملا دے ، ایم ڈبلیو ایم ایک نظریاتی جماعت ہے، انشاء اللہ کسی بھی مشکل گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے اراکین کابینہ پر زور دیا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں قوم کی راہنمائی کا فریضہ سر انجام دیں ۔ ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور شیعہ کشی کے بارے میں کابینہ کی اہم تجاویز،خصوصی کیمٹی آئندہ دو روز میں لایحہ عمل مرتب کریگی
.......
/169